پاکستان
Time 13 اپریل ، 2021

سندھ میں رمضان المبارک کے دوران مساجد و امام بارگاہ کیلئے ایس اوپیز جاری

سندھ حکومت نے رمضان میں نماز اور تراویح کیلئے ضابطہ کار (ایس اوپیز) جاری کردیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوروناایس او پیز کے تحت مساجدو امام بارگاہ میں قالین نہ بچھایا جائے، نمازی اپنے ساتھ جائےنماز لا سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نماز سے پہلے اور بعد میں اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، نزلے میں مبتلا 50 سال سے زائد عمر کے حضرات اوربچے مسجد نہیں آسکتے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نماز اور تراویح مساجد کی حدود میں اداکی جائیں، سڑک اور فٹ پاتھ پرادا نہ کریں، صفوں میں نمازیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا جائے اور نشانات لگائے جائیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اعتکاف گھر وں میں کرنا بہتر ہوگا جبکہ سحری اور افطاری کا اہتمام مساجد میں نہ کیا جائے۔

مزید خبریں :