پاکستان
Time 13 اپریل ، 2021

حکومت کی کوششوں سے قوم کو ایک ہی دن روزہ رکھنےکا تحفہ ملا ہے، حافظ طاہر اشرفی

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی  اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نےکہا ہےکہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے قوم کو ایک ہی دن متفقہ روزہ رکھنے کا تحفہ ملا ہے ۔

ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم عمران خان کی واضح ہدایات تھیں کہ سائنسی علوم  اور شریعت اسلامیہ کے احکامات کی روشنی میں رویت ہلال کا مسئلہ حل کیا جائے ۔

خیال رہےکہ کراچی، لاہور حیدرآباد، اسلام آباد اور ديگر شہروں ميں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے۔

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے اور کل پہلا روزہ ہوگا۔

مزید خبریں :