پاکستان
Time 14 اپریل ، 2021

ملک بھر میں رمضان میں اشیائے ضروریہ مہنگی ہونےکی روایت برقرار

ملک بھر میں ماہ رمضان میں اشیائے ضروریہ مہنگی ہونےکی روایت برقرار ہے اور شہری سبزی، پھل اورگوشت کی بڑھی ہوئی قیمتوں پر حیران و پریشان ہیں۔

اسلام آباد میں ایک کلو مرغی کاگوشت 365 سے415 روپے اورکوئٹہ میں 440 روپے کلو ہوگیا۔

گرمی میں راحت دینے والا لیموں 500 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے جب کہ خربوزہ ایک سو بیس روپے کلو اور تربوز 60 روپے جب کہ سیب دو سو روپےکلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

کراچی اورلاہور میں بھی پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچی ہوئی ہیں جس کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

کوئٹہ کے بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اور آٹا غائب ہے جس کے باعث صارفین کوپریشانی کاسامنا ہے، عوام نے انتظامیہ سے زبانی کے بجائے عملی اقدامات کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :