پاکستان
Time 15 اپریل ، 2021

پنجاب حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسپیشل کورٹس قائم کرنےکا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔

گورنرپنجاب چوہدری سرورکی زیرصدارت لاہورمیں اجلاس ہوا جس میں اوورسیزپاکستانیوں کو ویڈیو لنک کےذریعے بیان ریکارڈکرانےکی اجازت پرغور کیا گیا جب کہ وائس چیئرمین اوورسیزکمیشن پنجاب وسیم اخترنے اجلاس میں بریفنگ دی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کےکیسز کےفیصلوں کے لیے وقت کی حدمقررکی جائے گی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا اوورسیزپاکستانیوں کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیوں کاکردارقابل تحسین ہے، اوورسیزپاکستانیوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کوبرداشت نہیں کیاجائیگا

مزید خبریں :