Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
15 اپریل ، 2021

شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ اداکارہ عائشہ لینیا نے دوسری شادی کرلی

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی ماڈل و اداکار شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ عائشہ لینیا نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی۔

انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ لینیا نے شوہر کے ہمراہ تصویر اور ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی شادی کی اطلا ع دی۔

عائشہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ رواں برس کے آغاز میں وہ چھوٹی سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھیں، شادی میں دونوں کے اہل خانہ سمیت اور دو قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

عائشہ کی پوسٹ کے مطابق ان کے پاس اس تقریب کے لیےصرف دس دن تھے اور جو کچھ بھی سب سے آسان اور معنی خیز تھا وہ کیا گیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے دوپٹے سے ملتے جلتے سادہ کپڑوں کا انتخاب کیا جوان کی ساس نے ان کے لیے لیا تھا اور شادی کے روز میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ بھی خود کی لہٰذاکسی قسم کی خامیوں کو نظر انداز کیا جائے۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے تقریب میں کسی پرفیکشن کی تگ ودو کی ضرورت محسوس نہیں کی کیونکہ میں جانتی تھی کہ پرفیکشن اس شخص کے لیے ضروری ہے جسے میں شادی کے لیے منتخب کررہی تھی۔

اداکارہ نے مداحوں کے نام پیغام میں مزید لکھا کہ ان کے شوہر انسٹاگرام پر نہیں ہیں لہٰذا اس منفرد ،مزاحیہ اور معاون شخص کو انسٹاگرام پر تلاش نہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ اداکار شہباز شگری کی پہلی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم جون 2018 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی۔

دوسری جانب شہباز شگری نے بھی گلوکارہ آئمہ بیگ سے منگنی کرلی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM