15 اپریل ، 2021
مظفرگڑھ کے نجی پیرامیڈیکل کالج میں زیرتعلیم طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
نجی پیرامیڈیکل کالج کی طالبہ نے الزام لگایا ہےکہ کالج پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹر نے3 روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزمان اپنے خلاف کارروائی سے روکنےکےلیے بلیک میل بھی کرتے رہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ 8 اپریل کا ہے، 5 ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروالیا ہے،مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔