کاروبار
Time 15 اپریل ، 2021

50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کیلئے ٹینڈر کھول دیا گیا

فوٹو: فائل

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر کھول دیا۔

ذرائع ٹی سی پی کے مطابق مہنگی بولیوں پر دو ٹینڈرز منسوخی کے بعد کم ریٹ پر بولی موصول ہوئی، ٹی سی پی کو آخری ٹینڈر کے مقابلے 24 ڈالر فی ٹن کم ریٹ پر بولی موصول ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹی سی پی کو کم سے کم بولی 520.20 ڈالر فی ٹن موصول ہوئی، درآمدی چینی کی پورٹ پر لینڈنگ کاسٹ 85 سے 86 روپے فی کلو پڑے گی۔

ذرائع وزارت تجارت کا بتانا ہے کہ چینی درامد کرنے کے لیے الخلیج گروپ نے سب سے کم بولی دی، ٹی سی پی نے موصول بولی کی سمری وزرات تجارت کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق وزارت تجارت میں ٹی سی پی کو موصول بولیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، آخری ٹینڈر میں ٹی سی پی کو کم سے کم بولی 544.10 ڈالر فی ٹن ملی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹی سی پی کی جانب سے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :