سارہ خان کی طبیعت بہتر، اسپتال سے گھر منتقل

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ سارہ خان کے شوہر فلک شبیر کے مطابق سارہ کی طبیعت اب بہتر ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر فلک شبیر نے سارہ کی نئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ سارہ کی طبیعت اب بہتر ہے۔

اسکرین گریب

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سارہ خان کی مینیجر کا کہنا ہے کہ سارہ ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہیں، انہیں تیز بخار اور الٹی کی شکایت کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب طبیعت میں بہتری آنے کے بعد سارہ کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

اسکرین گریب

گھر پہنچنے کی اطلاع سارہ خان نے اپنے فین پیج پر مداح کے کمنٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری پر سارہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ سارہ کی طبیعت ناساز ہے۔

مزید خبریں :