پاکستان
Time 16 اپریل ، 2021

پاکستانی نژاد برطانوی شیف زہرہ خان فوربز کے پر اثر نوجوانوں کی فہرست میں شامل

فوٹوفائل

پاکستانی نژاد برطانوی شیف زہرہ خان کو اپنا کاروبار شروع کرنے والے دنیا کے سب سے زیادہ پُر اثر نوجوانوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے  زہرہ خان کو ریٹیل اور ای کامرس کیٹیگری میں 30 سال سے کم عمر ان 30 پُر اثر نوجوانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہےجنہوں نے اپنے کاروبارسے انقلابی تبدیلیاں پیدا کیں۔

اسکرین گریب

لاہور سے تعلق رکھنے والی زہرہ خان نےبین الاقوامی شہرت یافتہ برطانوی شیف Gordan Ramsay سے تربیت حاصل کی اور وسطی لندن میں دو ریسٹورینٹس قائم کیے جب کہ 5 افراد کے عملے سے اپنے کاروبار کی ابتدا کرکے اسے کامیابی سے وسعت دی۔

زہرہ خان 2021 میں مزید ریٹیل آؤٹ لیٹس کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور وہ اپنے کاروبار کے ذریعے مسلسل خواتین کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کررہی ہیٕں۔ 

فوٹوفائل

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگرممالک سے زہرہ کو ان کے کاروبار کی فرنچائز حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والوں کی جانب سے 100سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیٕں۔

مزید خبریں :