کھیل
Time 16 اپریل ، 2021

پاکستان نے جنوبی افریقا کو دھول چٹا کر سیریز اپنے نام کرلی

چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے 145 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 ویں اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور یوں سیریز بھی 1-3 سے اپنے نام کی۔

جنوبی افریقا کی اننگز

پروٹیز 144 رنز بناکر ڈھیر ہوئے — فوٹو: پی سی بی

سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پروٹیز 144 رنز بناکر ڈھیر ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.3 اوورز میں 144 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ حسن علی اور فہیم اشرف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی اننگز

فخر زمان 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقا کے 145 رنز کے تعقاب میں گرین شرٹس کا آغاز مایوس کن رہا اور محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور فخر زمان نے نصف سنچری بنائی۔

 تاہم 92 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 60 رنز بناکر پویلین لوٹے اور  بابر اعظم بھی 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کامیابی کے بعد ٹیم کا گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی

بابر اعظم کے آؤٹ ہوتے ہی کھلاڑیوں کی لائن لگ گئی اور حیدر علی، محمد حفیظ، آصف علی اور فہیم اشرف بالترتیب 3، 10، 5 اور 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اس موقع پر محمد نواز نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور آخری اوور میں چھکا لگا کر گرین شرٹس کو فتح دلائی اور یوں پاکستان نے 3 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔ پروٹیز کی جانب سے ولیمز اور مگالا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 

فہیم اشرف کو مین آف دی میچ قرار— فوٹو: پی سی بی

فہیم اشرف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ کپتان بابر اعظم پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

پلیئر آف دی سیریز — فوٹو: اے ایف پی

قبل ازیں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پروٹیز نے گرین شرٹس کو ہرا کو سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بلے بازی کی بدولت 204 رنز کا ہدف 18 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔

مزید خبریں :