پاکستان
Time 16 اپریل ، 2021

کورونا ویکسینیشن میں کونسا ملک سب سے آگے؟ پاکستان کا نمبر کیا ہے؟

شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل میں پاکستان دنیا کے دیگر ممالک سے پیچھے نہیں بلکہ بہت پیچھے ہے۔

دنیا کے 123 ملکوں میں پاکستان کا 120واں نمبر  ہے، بھارت تو  پاکستان سے آگے ہے ہی ، سری لنکا ، بنگلا دیش ، روانڈا ،گھانا اورنائیجیریا بھی آگے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر پاکستان میں اسی رفتار سے کام ہوتا رہا تو پوری آبادی کو ویکسین لگانے میں کئی سال لگ جائيں گے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سب سے تیز ویکسینیشن کا عمل اسرائيل میں جاری ہے ، جہاں آدھی آبادی کو ویکسین دی جاچکی ہے۔

مزید خبریں :