کاروبار
Time 16 اپریل ، 2021

حکومت نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کا تیسرا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا

وزارت تجارت نے ترکش کمپنی کو غیر ذمہ دار قرار دیا اور ہدایت کی کہ ٹینٹڈر منسوخ کر دیا جائے، ٹی سی پی حکام— فوٹو:فائل 

وفاقی حکومت نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کا تیسرا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے مطابق سب سے کم بولی والی کمپنی نے سیکیورٹی بانڈ جمع نہیں کرایا تھا جبکہ ٹی سی پی کو ترکش کمپنی نے 484 ڈالر فی ٹن کی بولی دی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت نے ترکش کمپنی کو غیر ذمہ دار قرار دیا اور ہدایت کی کہ ٹینٹڈر منسوخ کر دیا جائے۔

دوسری جانب  ذرائع وزارت تجارت کے مطابق ٹی سی پی نے عالمی مارکیٹ میں چینی سستی ہونے پرٹینڈر منسوخ کیا، عالمی مارکیٹ میں چینی سستی ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت چینی درآمد کے 2 ٹینڈر منسوخ کرچکی ہے۔