Time 17 اپریل ، 2021
کھیل

پاکستانی کوہ پیماؤں سرباز خان اور عبدالجوشی نے تاریخ رقم کر دی

پاکستانی کوہ پیماؤں سر باز خان اور  عبدالجوشی نے دنیا کی دسویں سب سے اونچی چوٹی اناپورنا سر کر کے تاریخ رقم کر دی۔

نیپال میں واقع دنیا کی دسویں بڑی چوٹی انا پورنا کی اونچائی 8091 میٹر ہے اور اسے پہلی بار کسی پاکستانی کوہ پیما نے سر کیا ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سرباز خان اور عبدالجوشی نے اناپورنا چوٹی سر کر لی ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

چوٹی سر کرنے والے دونوں پاکستانی کوہ پیماؤں کا تعلق ہنزہ سے ہے۔

صدر ایگزیکٹو بورڈ،  الپائن کلب آف پاکستان نے دونو ں کوہ پیماؤں کو زبردست کامیابی پر مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

مزید خبریں :