رمضان میں وزن کم کیسے کیا جائے؟ صنم جنگ کا ویڈیو بلاگ

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ صنم جنگ عام خواتین و مرد حضرات کی طرح دوران رمضان وزن میں اضافے جیسے مسائل سے پریشان ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ دوران رمضان مجھ سمیت کئی لوگوں کو وزن میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہےکیونکہ سحری افطار میں خود کو روکنا آسان نہیں اور اسی وجہ سے جب ہم رمضان کے بعد اپنے پرانے کپڑے پہننے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ فٹ نہیں ہوتے۔

اداکارہ نے اپنے ویڈیو بلاگ میں نیوٹریشنسٹ اور ڈائٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر اریج ہارون کے ڈائٹ پلان کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کرنے کی کوشش کہ وہ دوران رمضان کم ازکم 5کلو وزن کیسے کم کرسکتے ہیں؟

سحری ڈائٹ پلان

فوٹوفائل

ڈاکٹر اریج کے مطابق وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کو چاہیے کہ وہ سحری کے لیے اٹھیں تو پہلے ایک گلاس پانی پی لیں اور سحری کے دوران مصالحے والی، روغنی چیزوں جیسے پراٹھے کھانے سے گریز کریں بلکہ ایک باؤل کمپلیکس کارب یعنی دلیا، جو یا لال آٹے کی ایک چپاتی یا پھر 2 براؤن بریڈ سلائس، ایک ابلاہوا انڈا، 2 سے 3 چمچ دہی اور ایک کھجور لیں۔

فوٹوفائل

سحری کے دوران چائے،کافی اور کولڈرنکس کا استعمال بھی نہ کیا جائے، چائے کے شدید شوقین افراد بغیر چینی اور زیادہ دودھ والی چائے کا انتخاب کریں جب کہ سحری کے بعد فوراً سونے کے بجائے 40 سے 45 منٹ کا وقفہ لے کر آرام کریں۔

افطار ڈائٹ پلان

ڈاکٹر اریج کے مطابق درج ذیل افطار ڈائٹ پلان کے ذریعے رمضان میں 4 سے 5 کلو وزن بآسانی کم کیا جاسکتا ہے۔

فوٹوفائل

نماز سے قبل

ایک گلاس لیمنیڈ

2کھجور

ایک بال چنے

مکس فروٹ چاٹ کے بجائے ایک مکمل پھل

افطار میں سفید چینی کا استعمال نہ کریں۔

بعد نماز مغرب

نماز کے بعد تلی ہوئی چیزوں کے بجائے اپنا رات کا کھانا کھائیں جو کہ ایک چپاتی اور دال یا سبزی پر مشتمل ہو۔

فوٹوفائل

تروایح کے بعد

تراویح کے بعد اگر بھوک ہو تو درج ذیل اشیاء کھائی جاسکتی ہیں ۔

کھجور

سیریل

کوئی بھی ایک پھل یا

انڈے /گرلڈ چکن

فوٹوفائل

ڈاکٹر اریج کے مطابق پکوڑے کے بہت شوقین افراد ہفتے میں تین دن پکوڑے، ایک سموسہ ہیں جب کہ نیند پوری لیں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

مزید خبریں :