17 اپریل ، 2021
آپ نے آج تک نیند کے شیدائی کئی لوگ دیکھے ہوں گے لیکن آج ہم جس سے متعلق گفتگو کرنے جارہے ہیں وہ انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ایک ایسی لڑکی ہے جو ایک دو نہیں بلکہ 13 دن لگاتار سوتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس لڑکی کو رئیل لائف سلیپنگ بیوٹی اور انڈونیشیا کے صوبے ساؤتھ کالی مانتن کی بیٹی کہا جاتا ہے۔
ایکا انڈونیشیا کے جنوبی صوبے کالی مانتن سے تعلق رکھتی ہیں ، ایکا 2017 میں اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب وہ 13 دن تک لگاتار سوتی رہیں۔
اس کے بعد بھی ایکا نے دو مشکل ترین تجربات کا سامنا کیا پہلی بار تب، جب ایکا ڈیڑھ دن سوتی رہیں اور دوسری مرتبہ ایکا کی حالت اس وقت خاصی خراب ہوگئی جب وہ 7 دن سوتی رہیں جس کے بعد ان کے والدین ایکا کو مقامی اسپتال لے کر گئے جہاں ان کے تمام ٹیسٹ نارمل نکلے۔
ایکا بلآخر 9 دن بعد جاگ گئی لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایکا اب بھی کمزور ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئی فی الحال یہ نہیں جان سکا ہے کہ ایکا کس بیماری میں مبتلا ہیں لیکن علامات سے پتا چلتا ہے کہ وہ ہائپر سومنیا میں مبتلا ہیں۔
ہائپر سومنیا ایک ایسی بیماری ہیں جس میں مبتلا مریض کو دن میں ضرورت سے زیادہ نیند آتی ہے یا وہ نیند میں زیادہ وقت ضائع ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ہائپر سومنیا کے شکار افراد کسی بھی وقت سوسکتے ہیں۔