بالی وڈ اداکار سونو سود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

اداکار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کورونا میں مبتلا ہونے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا— فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار سونو سود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، اداکار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کورونا میں مبتلا ہونے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

اپنے پیغام میں سونو سود نے کہا کہ ’میں آپ سب لوگوں کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ آج صبح میرا کورونا مثبت آیا ہے اور میں نے خود کو پہلے ہی آئسولیٹ کرلیا ہے‘۔

سونو سود نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، اس دوران مجھے آپ لوگوں کے مسائل حل کرنے کا اور زیادہ وقت ملے گا، یاد رکھیں میں ہمیشہ آپ کی مدد کیلئے موجود ہوں۔

خیال رہے کہ سونو سود سماجی سرگرمیوں کو کافی فعال ہیں اور کورونا وبا کے دوران انہوں نے سیکڑوں لوگوں کی مدد کی ہے۔

مزید خبریں :