’کبھی موٹی نہ ہونا‘، بیٹی سے حلف نامہ سائن کرانے والے باپ کو سزا

برطانیہ کےعلاقے برکشائر سےتعلق رکھنے والے 56 سالہ ریچڈ کھاڈلا نے بیٹی کو مجبور کیا کہ وہ مربھی جائیں تو وہ موٹی نہ ہو اور ہمیشہ ورزش کرے— فوٹو: فائل

برطانیہ میں بیٹی کو موٹا نہ ہونے  پر مجبور کرنے اور  اس سے موٹا نہ ہونے کا حلف نامہ سائن کرانے والے باپ کو ڈھائی سال قید کی سزا سنادی گئی۔

برطانیہ کےعلاقے برکشائر سےتعلق رکھنے والے 56 سالہ ریچڈ کھاڈلا نے بیٹی کو مجبور کیا کہ وہ مربھی جائیں تو وہ موٹی نہ ہو اور ہمیشہ ورزش کرے۔

ریچڈ کی بیٹی کا کہناہے کہ وہ اس زبردستی کی وجہ سے کھانے میں بداعتدالی کا شکارہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو  بے وقعت اور بے وقوف سمجھنےلگی تھیں۔ کھانے پینے میں بے ترتیبی کی وجہ سے ان کی نشونما پر  بھی فرق پڑا اور وہ ایک نارمل بچپن اور زندگی نہیں گزارپارہی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے کوئی بہن بھائی موٹاپے کی جانب مائل ہوتا تو  اسے سزا  ملتی تھی۔

اس معاملے پر ریڈنگ کی عدالت نے بچوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک پر ریچڈ کو ڈھائی سال قید کی سزا سنادی ہے۔

مزید خبریں :