Time 18 اپریل ، 2021
انٹرٹینمنٹ

ارسلان نصیر نے بالی وڈ کی پیشکش کیوں ٹھکرائیں؟

فوٹوفائل

معروف یوٹیوبر  اور حال ہی میں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والے اداکار  ارسلان نصیر کا کہنا ہے کہ انھیں ماضی میں بالی وڈ سے کام کی متعدد بار پیشکش ہوئیں لیکن انھوں نے انکار کر دیا۔

حال ہی میں ارسلان نصیر ایک نجی ویب چینل میں جلوہ گر ہوئے جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے اداکاری میں ڈیبیو سے متعلق پوچھے گئے سوال پر  بالی وڈ سے آنے والی پیشکشوں سے متعلق انکشاف کیا۔

ارسلان نصیر کا کہنا تھا کہ انھیں بہت عرصے سے اداکاری کے حوالے سے آفرز  آ رہی تھیں، 2015 میں انھیں بالی وڈ سے بھی آفرز  آئیں لیکن انھوں نے کوئی دلچسپی ظاہر  نہیں کی۔

اداکار نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا وہ اسی وقت پاکستان آئے تھے اور  پاکستان چھوڑ کر نہیں جانا چاہتے تھے۔

ارسلان نصیر نے مزید بتایا کہ انھیں دبئی سے آفرز  آئیں لیکن وہ پاکستان چھوڑ کر تب بھی نہیں گئے۔

مزید خبریں :