18 اپریل ، 2021
برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو کورونا سے متاثرہ ممالک کی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری برطانوی حکومت پر پھٹ پڑیں۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریڈ زون ملکوں کی فہرست میں ڈالنا پاکستان اور پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سے امتیازی سلوک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا سے بری طرح متاثر بھارت کو چھوڑ دیا گیا، برطانوی حکومت کا یہ فیصلہ شرمناک ہے۔
خیال رہے کہ برطانوی سائنسدانوں نے بھی کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث بھارت کو فوری طور پر ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔