Time 18 اپریل ، 2021
پاکستان

حکومت کے پاس اپنی رٹ قائم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہور میں صرف ایک مقام کے سوا پورے ملک میں شاہراہیں کھلی ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ حکومت کے پاس اپنی رٹ قائم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، بادل نخواستہ ایسے اقدامات کرنے پڑے جس کے لیے ہم ذہنی طور پر تیار نہیں تھے۔ 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، نہ کوئی مذاکرات کا عمل جاری ہے اور نہ میرے نوٹس میں ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کالعدم ٹی ایل پی نےاحتجاج میں 192 مقامات بند کرنے کی کوشش کی، صرف ایک جگہ چوک یتیم خانہ میں حالات ٹھیک نہیں، جب تنظیم کالعدم قرار دی جاتی ہے تو اس کے اکاؤنٹس منجمد ہوتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ اِس وقت جی ٹی روڈ، مری ایکپریس وے اور تمام سڑکیں کھلی ہیں، پورے ملک میں شاہراہیں اور جی ٹی روڈ کھلے ہیں اور 20 اپریل کو بھی سڑکیں شاہراہیں کھلی رہیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 20 تاریخ کو کالعدم ٹی ایل پی کو حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کرلےگی اور معاملہ کابینہ لےجائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے جہانگیر ترین کہیں نہیں جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ حکومت کے پاس اپنی رٹ قائم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا،،،بادل نخواستہ ایسے اقدامات کرنے پڑے جس کے لیے ہم ذہنی طور پر تیار نہیں تھے،،کالعدم ٹی ایل پی کےساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، نہ ان کے نوٹس میں ایسی کوئی بات ہے

مزید خبریں :