18 اپریل ، 2021
خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ٹیوب ویل کے تنازعے پر فائرنگ میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اقبال کے مطابق نوشہرہ کے علاقے شیخی میں ٹیوب ویل تنازعے پر چچا زاد بھائیوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او نے بتایاکہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے۔
ان کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا ہے۔