18 اپریل ، 2021
فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبررساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ پیرس کے مشرقی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ایک تربیتی پرواز تھی، دوسری جانب حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔