Time 19 اپریل ، 2021
پاکستان

کالعدم ٹی ایل پی سے بات چیت چل پڑی ہے: شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے یرغمال بنائے گئے پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے۔

شیخ رشید کا سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے حکومت کی بات چیت چل پڑی ہے، پہلی میٹنگ پنجاب حکومت نے کی ہے جو کامیابی سے ہمکنار ہوئی، بات چیت کا دوسرا مرحلہ آج ہو گا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بات چیت کے دوسرے دور  میں باقی معاملات بھی طے پا جانے کی امید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے یرغمال بنائے گئے 11 پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے، پولیس بھی پیچھے ہٹ چکی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کم و بیش 192 ناکوں میں سے ایک ناکہ رہ گیا تھا اس میں بھی بہتری آگئی ہے۔


مزید خبریں :