Geo News
Geo News

Time 19 اپریل ، 2021
دنیا

امریکا: آسٹن شہر میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

فوٹو: اے پی

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد گریٹ ہلز اورکریک پارک وے ایریا میں سڑکیں بند کردی گئیں اور پولیس نے  علاقہ مکینوں کوگھروں میں رہنےکی ہدایت کی ہے جب کہ علاقے میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ حملہ آورکی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم اسٹیفن نکلوس قانون نافذ کرنے والے ادارے میں جاسوس کی حیثیت سےکام کرچکا ہے تاہم اب تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔