19 اپریل ، 2021
ضلع جیکب آباد سے تعلق رکھنے والی منیشا روپیتا نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے پہلی ہندو خاتون ڈی ایس پی بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
26 سالی منیشا روپیتا کے چہرے کی خوشی ان کی کامیابی کا پتہ دیتی ہے، منیشا ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا اور ڈی ایس پی کے لیے منتخب ہوئیں۔
منیشا نے ڈاکٹری کا پیشہ چھوڑ کر پولیس آفیسر بننے کو ترجیح دی، ان کا کہنا ہے کہ بچپن سے کچھ منفرد کر دکھانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔
منیشا شاعری کا بھی شوق رکھتی ہیں اور پرجوش ہیں کہ ان کی ڈی ایس پی کی تربیت شروع ہو اور وہ باقاعدہ پولیس فورس میں اپنی خدمات انجام دیں۔