Time 19 اپریل ، 2021
پاکستان

نیب کا نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جیونیوز کے مطابق نیب نوازشریف کی جائیداد کی نیلامی کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائرکرےگا جب کہ نواز شریف کو عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا تھا۔

نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق نواز شریف کے4 کمپنیوں میں شیئرز  ہیں، ان کے محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 4 لاکھ 67 ہزار 950  اور  حدیبیہ پیپر ملز میں 3لاکھ 43 ہزار 425 شیئرز ہیں۔

اس کے علاوہ نوازشریف حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں 22 ہزار 213  اور اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں 48ہزار 606 شیئرز کے مالک ہیں۔

مزید خبریں :