Time 19 اپریل ، 2021
پاکستان

سابق انسپکٹر جنرل کے پی ناصردرانی کورونا وائرس سے جاں بحق

خیبر پختونخوا (کے پی) پولیس کے سابق انسپکٹر جنرل ناصردرانی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔

سابق آئی جی کے پی کےایک ماہ سے میو اسپتال میں زیرعلاج تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اورمعاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےان کی رحلت پر گہرے دکھ کااظہار کیاہے۔

ایم ایس میو اسپتال لاہورکے مطابق ناصردرانی ایک ماہ سے اسپتال میں زیرِعلاج تھے،ایک ہفتہ پہلےانہیں وینٹی لیٹر پرلےجانا پڑا،آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ناصردرانی پنجاب پولیس ریفارمزکمیشن کے سربراہ بھی رہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ناصر درانی محب وطن پاکستانی اور ایماندار پولیس افسر تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں :