Time 19 اپریل ، 2021
پاکستان

شاہ محمود قریشی کی امارات کے وزیرمملکت برائےخارجہ امور سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور احمد علی الصایغ سے ابوظبی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

شاہ محمود نے متحدہ عرب امارات کے سینیئر وزیر شیخ نہیان بن مبارک سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کےمختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کل سے ایران کا دورہ کریں گے۔

مزید خبریں :