کھیل
Time 19 اپریل ، 2021

بولنگ کوچ وقار یونس دورہ زمبابوے پر قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے


فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس دورہ زمبابوے پر قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ، وہ اپنی اہلیہ کی سرجری کی وجہ سے آسٹریلیا جا رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے میڈیا مینیجرکے مطابق بولنگ کوچ وقاریونس زمبابوے سے آسٹریلیا جارہے ہیں ، وقار کو اہلیہ کی سرجری کے باعث فوری طور جانا پڑ رہا ہے ۔

 آسٹریلیا داخلے کے لیے انہیں لازمی 14 روزہ قرنطینہ کرنا ہے،  وقار کی اہلیہ کی سرجری رمضان کے بعد ہوگی ۔

وقار یونس آسٹریلیا سے پاکستان آکر دوبارہ قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

وقار یونس دورہ نیوزی لینڈ کے دوران بھی ایک ٹیسٹ کے بعد فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے پاکستان واپس آ گئے تھے ۔

مزید خبریں :