'دفعہ دور کورونا': گلوکار علی عظمت کو بھی کورونا ہو گیا

علی عظمت

پاکستان کے نامور گلوکار علی عظمت کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔

علی عظمت نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع اپنے مداحوں کو انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔

پیر کی رات پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں علی عظمت نے لکھا کہ 'لو جی ، رزلٹ پازیٹو آ گیا ،دفعہ دور کورونا'۔

علی عظمت نے اپنے مداحوں کو بھی گھروں میں رہنے اور اس عالمی وبا کے دوران خود کو محفوظ رکھنے کی تلقین کی۔

یاد رہے کہ علی عظمت سے قبل اداکارہ ماہرہ خان، علی رحمان خان، اور صنم جھنگ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکی ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں تیزی بدستور برقرار ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5445 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مزید 137 شہری وائرس کے خلاف لڑتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

مزید خبریں :