دنیا
Time 20 اپریل ، 2021

بھارت: کانگریس رہنما راہول گاندھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور روز بروز کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 

بھارت کی متعدد نامور شخصیات کورونا کاشکار بن گئی ہیں جبکہ اب اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں راہول گاندھی کا کہنا تھاکہ کچھ علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں مجھ سے رابطے میں رہنے والے افراد تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید خبریں :