بھارتی اداکارہ آمنہ شریف کی منفرد انداز میں شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد

بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ آمنہ شریف نے  سوشل میڈیا پر  اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے خصوصی جذبات کا اظہار کیا ہے۔

آمنہ شریف نے انسٹا گرام پر اپنے شوہر اور بھارتی فلم پروڈیوسر  امیت کپور کے ساتھ بہت سی تصاویر پوسٹ کی ہیں اور انہیں سالگرہ کی مبارکبا دی دی ہے۔

اداکارہ نے مبارک باد دینے کے ساتھ مزید لکھا ہے کہ ' میرے بہترین دوست ہونے کا شکریہ ، جو کہ میرے پاس کبھی نہیں تھا، میرے ساتھ صبر کرنے، میرے لیے چٹان کی طرح کھڑے رہنے  اور ہمیشہ مجھے اہمیت دینے کے لیے بھی شکریہ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ زندگی میں ایسے لوگ بہت ہی کم ملتے ہیں جو آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ابھی شفقت ، دیانت  ، مستقل مزاجی اور غیر مشروط محبت موجود ہے۔

مزید خبریں :