بھارتی اداکارہ حنا خان کے والد انتقال کرگئے

حنا خان کو والد کے انتقال کی خبر مقبوضہ کشمیر میں شوٹنگ کے دوران دی گئی— فوٹو:فائل 

بھارتی ٹی وی اور فلم کی اداکارہ حنا خان کے والد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حنا خان کو والد کے انتقال کی خبر مقبوضہ کشمیر میں شوٹنگ کے دوران دی گئی ہے جس کے بعد وہ ممبئی کیلئے روانہ ہوگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ حنا خان والد کے بے حد قریب تھیں اور ان کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی تھیں۔

مزید خبریں :