عرشی خان کے مداح نے سیلفی لیتے ہوئے اچانک ہاتھ چوم لیا

فوٹو: اسکرین گریب، بھارتی میڈیا

بھارت کی اسکینڈل کوئین کہلانے والی اداکارہ و ماڈل عرشی خان کے مداح نے ائیرپورٹ پر اچانک ان کا ہاتھ چوم لیا جس پر وہ حیران پریشان رہ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عرشی خان پنجاب سے واپسی پر ممبئی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس دوران ایک مداح نے ان کے ساتھ سیلفی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مداح کے ساتھ سیلفی بنانے کے بعد عرشی خان جب دوبارہ میڈیا نمائندوں سے محو گفتگو ہوئیں تو وہی نوجوان نے اچانک ان کا ہاتھ پکڑ کر چوم لیا جس پر عرشی خان حیران ہوگئیں اور انہوں نے فوراً اپنی ٹیم سے کہا کہ یہاں سے چلیں۔

اس موقع پر عرشی خان نے سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا اور سرپر دوپٹہ بھی لیا ہوا تھا۔

اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے عرشی خان نے راکھی ساونت کی والدہ کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سلمان خان کی جانب سے راکھی کی مدد پر سلمان کی تعریف بھی کی۔

مزید خبریں :