Can't connect right now! retry

پاکستان
21 اپریل ، 2021

کراچی: ملیر میں موٹر سائیکل سوار 3 افراد کنویں میں جاگرے

فائل فوٹو

کراچی: ملیر میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون سمیت 3 افراد کنویں میں گرگئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عیسیٰ گوٹھ میں موٹرسائیکل سوار خاتون سمیت 3 افراد کنویں میں گرگئے، حادثے کا شکار تینوں افراد میں سے دو میاں بیوی تھے اور تمام افراد ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایدھی کی بحری خدمت کے رضاکاروں نے میاں بیوی کو بحفاظت نکال لیا تاہم جائے حادثہ پر اندھیرا ہونے کی وجہ سے کنویں میں گرنے والے تیسرے شخص کی تلاش میں غوطہ خوروں کو مشکلات پیش آئیں اور 5 سے زائد گھنٹے کی تلاش کے بعد تیسرے شخص کی لاش نکال لی گئی۔ 

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM