کاروبار
Time 21 اپریل ، 2021

ملک میں سونا مہنگا ہونے لگا

10 گرام سونے کی قدر 343 روپے اضافے سے 89 ہزار 163 روپے ہے— فوٹو:فائل 

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 4 ہزار روپے ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 343 روپے اضافے سے 89 ہزار 163 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے 1781 ڈالر فی اونس ہے۔