22 اپریل ، 2021
لاہور میں شوہر اور سسرالیوں نےگھریلو جھگڑے پر خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔
پولیس کےمطابق ڈیفنس سی کی رہائشی رابعہ کو حالت غیر ہونے پر اسپتال لایاگیا جہاں وہ دم توڑ گئی جب کہ واقعے کے بعد سےاس کا شوہر عبدالرحیم مفرور ہے۔
پولیس نے مقتولہ کے بھائی آفتاب احمدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے سسر تاج ملوک اور دیور سعیدکوگرفتار کر لیا جب کہ اس کے شوہر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی۔