خاموش رہنے کی تاکید پر جنونی شخص کا اسپتال میں ڈاکٹر پر قاتلانہ حملہ

فوٹو انڈین میڈیا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک جنونی شخص نے اسپتال میں خاموش رہنے کی تاکید پر ڈاکٹر پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع نیندد میں بہو صاحب نامی ایک شخص ہیڈکوارٹر اسپتال کے کورونا وارڈ میں داخل اپنے ایک عزیز سے ملنے گیا جہاں اس نے زور زور سے باتیں کرنا شروع کر دیں۔

متعلقہ شخص کے زور سے باتیں کرنے پر وارڈ میں موجود دیگر مریضوں کے اہلخانہ نے اعتراض کیا تو بہو صاحب ان سے بحث کرنا شروع ہو گئے۔

معاملے کو رفع دفع کروانے کے لیے اسپتال کا ایک ڈاکٹر بیچ میں آیا تو بہو صاحب نے ڈاکٹر پر ہی چاقو سے حملہ کر دیا جس میں وہ معمولی زخمی بھی ہو گئے، وہاں موجود دیگر اسٹاف ممبران نے متعلقہ شخص پر قابو پایا۔

بعدازاں ڈاکٹر نے پولیس کو معاملے کی درخواست دی جس پر پولیس نے ویڈیو کی مدد سے متعلقہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

مزید خبریں :