کاروبار
Time 22 اپریل ، 2021

ملک میں سونے کی قدر میں معمولی اضافہ

فوٹو: فائل

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونےکی قدر میں 100 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

100 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 4 ہزار 100 روپے ہے۔

 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے بڑھ کر 89 ہزار249 روپے ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 5 ڈالر اضافے سے 1786 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :