22 اپریل ، 2021
کورونا کے کیسز میں اضافے کے سبب لاہور کے تین اسپتالوں کے آئی سی یو وارڈز بھرگئے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے 16 اسپتالوں میں 87 فیصد آئی سی یو پر مریض ہیں۔
لاہور کے اسپتالوں میں 213 وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں، اسپتالوں میں اس وقت صرف 32 وینٹی لیٹر خالی ہیں۔
چلڈرن اسپتال میں اس وقت ایک بچہ وینٹی لیٹر پر ہے۔