دنیا
Time 22 اپریل ، 2021

امریکا کا 2030 تک گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں 50 سے 52 فیصد تک کمی کا اعلان

امریکا میں دو روزہ عالمی ماحولیاتی ورچوئل کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے 2030 تک ماحول کو نقصان پہنچانے والی گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں 50 سے 52 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا۔

 برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے امریکی اعلان کو گیم چینجر قراردیتے ہوئےکہا کہ  امریکی اقدام سے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی جنگ پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

 چین کے صدر شی جن پنگ نے کوئلے کے استعمال میں کمی لانے اور 2060 تک ملک کو کاربن فری بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 روسی صدر پیوٹن نے تمام ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی پر مشترکہ سائنسی تحقیق کی تجویز دی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ باتوں کے بجائے ماحولیاتی چیلنجز کا عملی مقابلہ کیا جائے،عالمی برادری ماحولیات کے لیے 100 ارب ڈالر کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

مزید خبریں :