23 اپریل ، 2021
لاہور کے علاقے عامر ٹاؤن ہربنس پورہ میں 3 ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور لاکھوں روپے کی نقدی اور سونے کے زیورات لوٹ کر لے گئے۔
پولیس کے مطابق اہلخانہ اپنے کسی عزیز سے مل کر واپس گھر پہنچے، جوں ہی وہ اپنی گاڑی میں گھر میں داخل ہوئے تو ساتھ ہی 3 ڈاکو بھی اندر گھس آئے۔
ڈاکوؤں نے خواتین سے زیورات اتروا لیے، گھر سے بھی سونا اور نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔