Can't connect right now! retry

پاکستان
23 اپریل ، 2021

عدالتی احکامات: مینارٹی کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے حکم پر سابق آئی جی ڈاکٹر شعیب سڈل کی سربراہی میں قائم  یک رکنی مینارٹی کمیشن نے رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کرادی۔

رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ مذہب اسلام سے متعلقہ مواد صرف اسلامیات اور اسلامک اسٹڈیز تک محدود رکھا جائے، اس رپورٹ کی روشنی میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے معاملہ پنجاب کابینہ اور متحدہ علماء بورڈ کو بھجوا دیا۔

رپورٹ کی روشنی میں مینارٹی افیئرز پنجاب نےنصاب میں تبدیلی کےحوالے سے صوبائی کابینہ سے منظوری لیے بغیر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو خط لکھ دیا جب کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی گورننگ باڈی نے معاملہ پنجاب کابینہ اور متحدہ علماء بورڈ کو بھیج دیا ہے۔

 بورڈ ترجمان کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے اور کابینہ کی منظوری کے بعدہی اس پر حتمی رائے قائم کی جائے گی۔

 اس بارے میں مینارٹی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر شعیب سڈل نے جیو نیوزکو بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 22 کے تحت کسی بھی غیر مذہب والوں کو اس کے مذہب کے خلاف نہیں پڑھایا جاسکتا۔

ڈاکٹر شعیب سڈل کا کہنا ہے کہ تجاویز سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہیں، اس پر عدالت تمام فریقین کو سن کر فیصلہ صادر کرے گی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM