پاکستان
Time 23 اپریل ، 2021

کراچی میں آج سے دو روز تک گرمی میں اضافے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے جمعہ سے اتوار تک کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نے کراچی میں گرمی میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں آج موسم گرم اور خشک رہے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں بھی چل سکتی ہیں تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا بھی امکان ہے۔

کراچی میں صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصد اور شام کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 25 سے 35 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :