Can't connect right now! retry

دنیا
23 اپریل ، 2021

لندن کے ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والوں کا صبر جواب دے گیا

لندن کے ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والوں کا صبر جواب دے گیا جس پر لوگوں کی  ہوٹل انتظامیہ سے تکرار ہوگئی۔

ہیتھرو ائیر پورٹ کے قریب ہوٹل میں مقیم عاصم بلال نے جیو نیوز سے رابطہ کرکے بتایا کہ کھانا تاخیر سے ملتا ہے جو انتہائی ٹھنڈا ہوتا ہے اور  ایسا کھانا جانور بھی نہ کھائیں۔

شہری عاصم بلال کاکہنا تھا کہ بچوں نے کل سے کچھ نہیں کھایا، بھوک سے نڈھال ہوگئے ہیں، ہوٹل میں ہماری حالت بہت خراب ہے اور  خدشہ ہے بچے بیمار نہ ہوجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عملے کو بلائیں تو کوئی آتا نہیں اورکال کریں تو نظرانداز کرتے ہیں جب کہ استقبالیہ پر جاکر ٹھنڈا کھانا دینے پر احتجاج کیا تو سکیورٹی طلب کی گئی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM