پاکستان
Time 23 اپریل ، 2021

ماہ رمضان میں آٹا، آلو، مٹن، بیف اور دودھ مہنگا، اعدادوشمار جاری

رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے میں آٹا، آلو، مٹن، بیف اور دودھ مہنگا ہوگیا۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپوٹ جاری کر دی جس کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ رواں ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق چینی 2 روپے 60 پیسے، پیاز 2 روپے 76 پیسے، انڈے 9 روپے 73 پیسے فی درجن سستے ہوگئے۔ 

لہسن کی قیمت میں 5 روپے 18 پیسے فی کلو کمی ہوئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا ہوا، مٹن 15 روپے، بیف 4 روپے 15پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ دال مسور 95 پیسے، آلو 89 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

حالیہ ہفتے 26 اشیائے ضرویہ کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔