23 اپریل ، 2021
بھارت میں کورونا کی حالیہ تباہ کن لہر ’ڈبل میوٹنٹ‘ نامی کورونا وائرس کی نئی قسم کی وجہ سے ہے۔
امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں پھیلنے والا ڈبل میوٹنٹ کورونا وائرس کیلی فورنیا، برطانیہ اور جنوبی افریقا میں پائی گئی کورونا وائرس کی نئی اقسام سے مل کر بنا ہے۔
بھارت میں ڈبل میوٹنٹ کورونا وائرس کی منتقلی کی شرح تقریباً 60 فیصد ہے۔
اسرائیل میں بھارت میں پائی گئی کورونا کی نئی قسم ڈبل میوٹنٹ کے8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. اسرائیل کا کہناہے کہ کہ ڈبل میوٹنٹ کوروناوائرس کیخلاف فائزر بایو این ٹیک کی کوروناویکسین جزوی طورپر مؤثر ہے۔