Geo News
Geo News

Time 23 اپریل ، 2021
پاکستان

اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالا جاسکتا، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم سے اسلامی تعلیمات اور تاریخ نکالنے کی اقلیتی کمیشن کی سفارشات نہایت نامناسب ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی سے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ ایکٹ پر سیاسی و مذہبی جماعتوں اور اقلیتی ارکان کے دستخط موجود ہیں، ملک اسلام کی وجہ سے قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالا جا سکتا جبکہ نصاب تعلیم سے اسلامی تعلیمات اور تاریخ نکالنے کی اقلیتی کمیشن کی سفارشات نہایت نامناسب ہیں۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت اسلام، آئین اور ریاست پاکستان کی ذمے داری ہے، ملک کی اکثریت کے حقوق کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔