Can't connect right now! retry

دنیا
24 اپریل ، 2021

سری لنکا، 2019 ایسٹر حملے کے الزام میں مسلمان رکن پارلیمنٹ گرفتار

فوٹو: فائل

سری لنکا میں 2019 میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے حملے کے الزام میں مسلمان رکن پارلیمنٹ رشاد بدیع الدین کو بھائی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلمان رہنما اور ان کے بھائی کو کولمبو میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

سری لنکن پولیس نے مسلم رہنما اور رکن پارلیمنٹ رشاد بدیع الدین کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلمان رہنما کو پریوینشن آف ٹیررازم ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ رشاد بدیع الدین کے ایسٹر حملوں سے تعلق کے سائنسی شواہد موجود ہیں۔

خیال رہے سری لنکا میں 2019 میں ایسٹر کے موقع پر چرچ میں ہونے والے بم حملے میں 279 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM