,
Time 24 اپریل ، 2021
انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ نے مقبولیت میں تمام بالی وڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے مقبولیت میں تمام بالی وڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اس وقت سب سے مقبول بالی وڈ اداکارہ ہیں اور انہوں نے اس مقابلے میں کرینہ کپور اورکترینہ کیف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،یہ انکشاف ایک حالیہ سروے میں ہوا ہے ۔

ایک بھارتی ویب سائٹ نے جب اپنے قارئین سے سوال کیا کہ عالیہ نے آخر کس طرح  سب سے مقبول اداکارہ کی کرسی پر قبصہ جمایا ہے تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ عالیہ نوجوان نسل کی مقبول اداکارہ ہیں اور وہ ایک اچھی اداکارہ بھی ہیں۔

بعض افراد کا کہنا تھا کہ عالیہ اس کی حق دار تھیں کیونکہ وہ اچھی اداکارہ ہیں، بعض کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے کترینہ اور کرینہ نے کوئی کامیاب فلم نہیں دی ہے جس کے باعث عالیہ آگے آنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

بعض افراد کا کہنا تھا کہ عالیہ نے بغیر کسی سپر اسٹار کے اپنی اداکاری سے جگہ بنائی ہے جب کہ بعض افراد نے سروے نتائج پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبریں :